حیدرآباد۔14اکٹوبر (اعتماد نیوز)
ترک حکومت نے انقرہ میں بم دھماکوں کے بعد پولیس ،انٹیلی جنس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے سربراہان کو معطل کر دیا ہے۔ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
پولیس ،انٹیلی جنس اور انقرہ کے دیگر سکیورٹی سکیورٹی چیفس کو ہفتے کے روز ہونیوالے بم دھماکوں کی مناسب تحقیقات نہ کرنے پر ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے ۔وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا ان افسران کیخلاف تحقیقات کے بعد انہیں ان کے عہدوں پر بحال کیا جا ئے گا کہ نہیں ۔واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والے اس حملے میں 97افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔